• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و دولتِ مشترکہ کا کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دولتِ مشترکہ کے سیکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اسلام آباد سے دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بطور بانی رکن دولتِ مشترکہ پاکستان کے کردار، گڈ گورننس اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے  مشترکہ ترجیحی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا۔ پاکستان نے دولتِ مشترکہ کے فورم پر فعال اور تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید