• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریتی زنٹا نے ویرات کوہلی سے دلچسپ گفتگو کی حقیقت بتادی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی سے ہونے والی دلچسپ گفتگو کا راز بتا دیا۔

آئی پی ایل 2025ء کے دوران ایک میچ میں پریتی زنٹا اور ویرات کوہلی کی تصویریں وائرل ہوئیں، جس میں دونوں کو محبت بھرے انداز میں بات چیت کرتے اور فون پر کچھ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

سوشل میڈیا پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ آخر یہ دونوں اسٹارز کیا بات کر رہے تھے؟ اور اب آخرکار پریتی زنٹا نے خود حقیقت بتادی۔

پریتی زنٹا نے ایکس اکاؤنٹ پر وائرل تصویر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں اپنے بچوں کی تصویریں دکھا رہے تھے، ویرات سے میں 18 سال پہلے ملی تھی، تب وہ ایک پُرجوش نوجوان تھا اور آج بھی وہ ویسا ہی ہے، اب دو بچوں کا باپ بھی ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کی تصاویر دکھائیں جبکہ پریتی زنٹا نے اپنے جڑواں بچوں زیا اور جے کی تصویریں شیئر کیں، اس خوبصورت لمحے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یہ واقعہ 22 اپریل 2025ء کو پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ اگرچہ ویرات کی ٹیم کو شکست ہوئی، مگر انہوں نے 73 رنز ناٹ آؤٹ کی زبردست اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد پریتی زنٹا نے ویرات کو مبارکباد دی اور اسی دوران ویرات نے اپنا فون نکالا، جب پریتی نے اسکرین پر کچھ دیکھا تو ان کے چہرے پر ایک دل موہ لینے والی مسکراہٹ آ گئی، جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید