• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ عمرہ کرنے پہنچ گئے، 295 کے تنازع پر ایک بار پھر معافی مانگ لی

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز

یوٹیوب کی دنیا کے معروف نام رجب بٹ نے ایک بار پھر اپنے 295 پرفیوم کے نام پر معافی مانگ لی۔

دفع 295 پر اپنے نئے پرفیوم کا نام رکھنے والے اداکار و کانٹینٹ کری ایٹر تنازع اُٹھنے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

رجب بٹ نے وہاں عمرے کی سعادت حاصل کی اور خانہ کعبہ کے سامنے حرم شریف میں کھڑے ہو کر حالتِ احرام میں ایک بار پھر معافی مانگی۔


رجب بٹ نے حرم شریف میں ریکارڈ کی گئی اپنی نئی ویڈیو میں کہا ہے کہ میں اس پاک جگہ پر کھڑے ہو کر حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی ویڈیو میں رجب بٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جو مسئلے مسائل چل رہے ہیں میں اس پاک جگہ پر کھڑے ہو کر، حلف لے کر کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا، مجھ سے جو کچھ بھی لاعلمی میں ہوا اس کے لیے میں پہلے بھی معذرت کر چکا ہوں اور ایک بار پھر ہاتھ جوڑ کر معذرت کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ اپنے دلوں کو میرے لیے صاف کر لیں۔

انہوں نے علمائے کرام، پنجاب حکومت اور پاک فوج سے اپیل کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ میرے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے پر نظرِ ثانی کی جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے۔

یوٹیوبر نے کہا ہے کہ جو دفعہ 295 مجھ پر لگائی جا رہی ہے اُس کے بارے میں اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ وہ جھوٹی ہے لیکن جھوٹا لفظ کاٹ کر 295 دفعہ کے حوالے سے فتویٰ دے دیا گیا ہے، میں ایک بار پھر اللّٰہ اور اس کے رسول ﷺ اور تمام مسلمانوں سے معذرت کرتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید