میلبورن(جنگ نیوز) سابق آسٹریلوی اسٹار اور دو مرتبہ گرینڈ سلم چمپئن لیٹن ہیوٹ ذاتی وجوہات کی بناء پر ریو اولمپکس گیمز میں آسٹریلوی ٹینس ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوٹ کی کوچنگ سے دستبرداری آسٹریلوی ٹینس ٹیم کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ اس سے قبل نک کرگیوس اور برنارڈ ٹامک بھی میگا گیمز سے دستبرداری اختیار کر چکے ہیں۔ ٹینس آسٹریلیا نے ہیوٹ کی جگہ مارک ڈراپر کو ٹیم کی کوچنگ سونپنے کے حوالے سے آسٹریلوی اولمپک کمیٹی سے اجازت طلب کی ہے ، منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر ٹیم کے نئے کوچ کا اعلان کیا جائیگا۔