• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانی پلیئرز کونسے نمبر پر ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹز شامل نہیں ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل 11ویں نمبر پر، محمد رضوان 14ویں نمبر پر اور بابر اعظم 20ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستانی بولر نعمان علی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

زمبابوے کے فاسٹ بولر بلسینگ موزاربانی 14 درجے ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید