• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیس غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے چیئرمین قاضی فائز عیسیٰ ریٹائر ہوگئے، آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے باقی ممبر سپریم کورٹ میں تعینات ہوگئے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو چیلنج کیا تھا۔

حکومت نے تحقیقات کےلیے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن بنایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید