• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جاپان کی امجد علی خان نیازی و دیگر کو ایڈوائزری کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

 پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) جاپان کے پلیٹ فارم سے پارٹی کے سینئر رہنما امجد علی خان نیازی اور دیگر 16 ممبران کو ریلیز عمران خان ایڈوائزری کمیٹی کا رکن منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی جاپان کے سابق صدر جاوید نیازی نے اس اہم پیش رفت کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کمیٹی پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائی، بنیادی انسانی حقوق کی بحالی اور پاکستان میں جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان تمام رہنماؤں کے لیے دعاگو ہیں کہ ظلم و جبر اور بربریت کے اس سیاہ دور میں وہ ثابت قدم، پرعزم اور نظریاتی طور پر مضبوط رہے، اللّٰہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے، آمین۔

پی ٹی آئی جاپان نے چیئرمین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے تمام کارکنان اور حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کٹھن وقت میں اتحاد، نظم و ضبط اور شعور کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید