• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل

فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0۔5 سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، پیرس میں پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہوگیا۔ 

پیرس میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کی ٹیم انٹر میلان پر قابض رہی اور فائنل مقابلہ یک طرفہ رہا۔

PSG پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، PSG کی جانب سے ڈوئے نے 2 گول کیے۔

دوسری جانب پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہوگیا، فٹبال کے مداحوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔

انٹرمیلان کے خلاف پی ایس جی میچ پیرس میں کئی مقامات پر لائیو دکھایا گیا تھا، انٹرمیلان کے خلاف فتح کا جشن منانے کے لیے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پر امڈ آئے تھے۔ 

پیرس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا اور اس دوران 81 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

دارالحکومت کی صورتحال پر فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بربریت کا مظاہرہ کرنیوالے پیرس کی سڑکوں پر آگئے ہیں، قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید