• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری نے خاندانی نام تبدیل کرنے سے متعلق کس سے پوچھا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی میڈیا نے شہزادہ ہیری کے ایک دوست کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنا خاندانی نام تبدیل کرنے سے متعلق اپنے ماموں سے پوچھا تھا۔

شہزادہ ہیری نے نام تبدیل کرنے کا والدہ لیڈی ڈیانا کے بھائی ارل اسپنسر سے پوچھا تھا اور کہا تھا کہ آیا وہ اپنا خاندانی نام ماؤنٹ بیٹن ونزر ترک کرکے اسپنسر نام رکھ لیں تاہم ماموں ارل اسپنسر نے شہزادہ ہیری کو نام تبدیل کرنے سے خبردار کیا تھا۔

شہزادہ ہیری نے نام تبدیل کرنے کا والدہ لیڈی ڈیانا کے بھائی ارل اسپنسر سے پوچھا تھا۔
شہزادہ ہیری نے نام تبدیل کرنے کا والدہ لیڈی ڈیانا کے بھائی ارل اسپنسر سے پوچھا تھا۔

ملکہ الزبتھ اور انکے شوہر شہزادہ فلپ کی نسل اپنے نام کے ساتھ ماؤنٹ بیٹن ونزر استعمال کرتی ہے، شہزادہ ہیری کے بیٹے آرچی کا پیدائشی سرٹیفکیٹ پر نام آرچی ہیریسن ماؤنٹ بیٹن ونزر اور بیٹی شہزادی للیبیٹ کا خاندانی نام للیبیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونزر درج ہے۔ 

شاہی مصنف ٹام باور کا دعویٰ ہے کہ شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن نے اپنی زندگی کا مقصد لیڈی ڈیانا جیسا بننا طے کرلیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر شہزادہ ہیری نام تبدیل کرتے تو بیٹی کا نام للیبیٹ ڈیانا اسپنسر رکھ دیتے اور خاندانی نام کی یہ تبدیلی بادشاہ چارلس کو انتہائی ناگوار محسوس ہوتی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید