• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اسموگ کو کرو آل آؤٹ‘، قلندرز کلائمٹ ایکشن پلان کا حصہ بن گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کی ٹیم کلائمٹ ایکشن پلان کا حصہ بن گئی۔

لاہور قلندرز ’اسموگ کو کرو آل آؤٹ‘ مہم کے تحت ’کلائمٹ ایکشن پلان‘ کا حلف اُٹھانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور قلندرز کی ٹیم سے حلف لیا، جس کے بعد قلندرز کی ٹیم نے کھیل کی دنیا میں ماحولیاتی ذمہ داری اُٹھا کر ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے۔

لاہور قلندرز نے میدان میں اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں ماحولیاتی ذمہ داری کو قبول کرنے کا عہد کرنے کے ساتھ پانی کے تحفظ، وسائل کے موثر استعمال کو فروغ دینے اور آب و ہوا کے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا بھی عہد کیا۔

اس موقع پر کرکٹرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آلودگی اور کوڑا کَرکَٹ کے خاتمے اور سرسبز ماحول کے فروغ کےلیے متحد ہوکر کام کریں گے۔ کرکٹ اب صرف کھیل نہیں بلکہ ماحولیاتی تحفظ سے بھی جڑا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید