• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقل کی روک تھام کےلیے انتظامات کر رکھے ہیں: چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین---فائل فوٹو
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین---فائل فوٹو

چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کی روک تھام کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں۔

کراچی میں انٹر امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس میں چیئرمین غلام حسین نے کہا کہ 5 مئی سے انٹر بورڈ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار طلباء شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فرسٹ ایئر میں 52 ہزار طلباء پری انجیئرنگ کے ہیں اور 39 ہزار طلباء پری میڈیکل کے ہیں جبکہ 34 ہزار طلباء سائنس جنرل گروپ کے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امتحانات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کےلیے کےالیکٹرک کو بھی خط لکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید