گجرات (نمائندہ جنگ) ضلع گجرات میں ای سٹمپنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، تحصیل آفس گجرات میں اس حوالے سے تقریب ہوئی، جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ای سٹمپنگ کا مقصدجائیداد کی خریدوفروخت کے معاملات میں دھوکہ دہی کا خاتمہ ہے ،ضلع گجرات میں ای سٹمپنگ کے لئے پانچ سہولت مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں موجود عملہ چالان فارم 32اے بلامعاوضہ فراہم کرے گا جبکہ اسکی مدد سے پنجاب بنک کی کسی بھی برانچ سے محض 30منٹ میں اشٹا م حاصل کئے جا سکیں گے ۔