چینی صدر شی جن پنگ روس کا 4 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے 80 سال مکمل ہونے پر 4 روزہ دورے پر بدھ کے روز روس پہنچیں گے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے صدر دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس دوران مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔