• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کی پٹیشن داخل دفترکرنے کا حکم دے دیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے جمشید دستی کی پٹیشن داخل دفتر کردی ہے ،قبل ازیں ایم این اے جمشید دستی نے اپنے کونسل  شیخ جمشید حیات کے ذریعے موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی اسمبلی حلقہ 240 میں شمیونہ قیصرانی  کی نااہلی پر ضمنی الیکشن کیا جا رہا ہے ،لیکن امیدواروں کے درمیان مقدمہ بازی سے قبل الیکشن پراسس کو دوبارہ شروع نہیں کیا جارہا  ،جسکی وجہ سے رٹ گزار کی عوامی راج پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے محروم ہوسکتی ہے ،عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کی الیکشن کمیشن نے ابھی تک شیڈول جاری نہیں کیا ، عدالت نے رٹ گزار کو شیڈول کا انتظار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رٹ داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے  ۔
تازہ ترین