ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ مظفر آباد نے ناقص زرعی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،ظفر عباس ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس نے انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع شہزاد اور شعیب کے گودام سے زرعی ادویات کے نمونے لئے جس کا نتیجہ ان فٹ موصول ہوا ہے ،جس پر پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔