اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) بھارت پہگام واقعہ رونما کرکے پاکستان میں بدامنی پھیلانے،آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کرنیکا اپنا منصوبہ خفیہ نہ رکھ سکا بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ اپنی خفیہ دستاویز نہ سنبھال سکی، پاکستان کے خلاف فالز فلیگ آپریشن کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے۔دستاویزات کے مطابق پہلگام واقعہ رونما کرکے بھارتی ایجنسی ’را‘نے پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا۔ سازش میں پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر حملے، بلوچ عسکریت پسندوں سے رابطے، اور سندھ طاس معاہدے کی منسوخی شامل تھی، دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے ’را ‘کا پاکستان کے خلاف گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔