• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9مئی احتجاج ، اعتراف جرم پرشریک ملزمان کو قید و جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9مئی احتجاج میں شریک بیس ملزمان کو اعتراف جرم کرنے پر چھ چھ ماہ قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں، ملزمان محمد علی، محمد بلال، علی رحمان، رحمان اللہ، عامر خان، محمد حاشر، سعید احمد، سرفراز خان، وحید احمد، حمید خان، فرمان خان، نجیب خان، گل نیاز، بختاور شاہ، احسان اللہ، عبداللہ، قاری محمد اقبال، حنیف اللہ اور عزت اللہ وغیرہ کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس نے نو مئی کو دہشتگردی اور ترنول ریلویز سٹیشن پر توڑ پھوڑ سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ علاوہ ازیں عدالت نے گزشتہ برس 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار 560 ملزمان کی ضمانت پر رہائی روک دی، سرکاری وکیل نے درخواست دی تھی کہ ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کی مالیت پچاس ہزار روپے سے بڑھا کر دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے اور دو شخصی ضامنوں سے مشروط کی جائے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ جب تک پراسیکیوشن کی درخواست کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک ملزمان کو رہا نہ کیا جائے ،درخواست پر آئندہ سماعت آٹھ مئی کو ہوگی۔