• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائد المیعاد فوڈ آئٹمز کے استعمال پر ریسٹورنٹ سر بمہر

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے سیکٹرایف سکس میں ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کے استعمال پر نجی ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔ریسٹورنٹ سے مضر صحت گوشت بھی برآمد کر لیا گیا۔ ریسٹورنٹ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر چلایا جا رہا تھا۔ سٹاف کی جانب سے دستانوں اور سیفٹی کیپس کے استعمال کی خلاف ورزی بھی رپورٹ ہوئی۔صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔