• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر ویز ریسٹ ایریاز میں غیرمعیاری اشیاء کی فراہمی ناقابل برداشت ‘ سیکرٹری مواصلات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی سیکرٹری وزارت مواصلات علی شیر محسود کی زیر صدارت اجلاس میں موٹر ویز پر موجود ریسٹ ایریاز کی بہتری سے متعلق امور زیر غور آئے۔ وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ موٹر ویز پر ریسٹ ایریاز پر غیر معیاری اشیاء کی فراہمی ناقابل برداشت ہے۔ اشیاء خوردو نوش کی مہنگے داموں فروخت اب نہیں چلے گی ۔ ریسٹ ایریاز پر صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ریسٹ ایریاز میں زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی ضروری ہے ۔