راولپنڈی( خصوصی نمائندہ،اپنے رپورٹر سے) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔دریں اثناء انہوں نے تحصیل آفس راجہ بازار کے دورہ اور کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تحصیل آفس راجہ بازار کو ماڈل تحصیل آفس بنانے کے لئے ایک ہفتے کا ٹارگٹ دے دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل آفس و رجسٹرار آفس کے دورے باقاعدگی سے کریں اور ریونیو معاملات کی مانیٹرنگ کریں۔