• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ و ملازمین کی شکایات ایڈمن برانچ کا انچارج تبدیل

راولپنڈی(ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) اساتذہ و ملازمین کی شکایات پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی امان اللہ خان نے ایڈمن برانچ کے انچارج چودھری مبشر کو ایڈمن برانچ سے ہٹاکر بجٹ اینڈ پلاننگ برانچ میں تعینات کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ تین سال سے ایڈمن برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات تھیں۔