راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ دھمیال کے علاقہ میں پکٹ پر شہری اور اس کے ساتھیوں سے ناروا سلوک اور رشوت لینے کے واقعہ میں نامزد اے ایس آئی عاطف اور کانسٹیبل زبیر کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس اہلکاروں نے بیرون ملک جانے والے افراد کو پکٹ پر روکا، استحصال اور بدعنوانی کا ارتکاب کیا۔ ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔سی پی او خالدہمدانی نے کہاکہ اختیارات سے تجاوز، استحصال یا بدعنوانی ہرگز قابل قبول نہیں۔ شہری ایسی کوئی بھی شکایت 15 یا ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل میں درج کروا سکتے ہیں۔