• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 2افرادقتل،ٹریفک حادثات میں3جاں بحق

راولپنڈی،سرائے عالمگیر،دولتالہ،ٹیکسلا، حطار (سٹاف رپورٹر،نامہ نگاران،نمائندہ جنگ) مختلف واقعات میں5افراد جان کی بازی ہارگئے۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں بکری چوری کے معاملہ میں فائرنگ کرکے نوجوان خرم مختیار کو قتل کردیاگیا۔تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے نوجوان معظم علی جاں بحق اور فہد علی زخمی ہوگیا۔سرائےعالمگیر کے علاقہ میں موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں ایک نوجوان شمائیل تنویر جاں بحق ہو گیا اور اس کا دوست زخمی ہوگیا۔تھانہ جاتلی کے علاقہ دولتالہ کے نواحی گاؤں ناٹہ گجر مل میں مویشیوں کے ڈیرے پر ملازم 24 سالہ نوجوان حماد علی کو قتل کر دیا گیا۔ خان پور مین روڈ جولیاں کے مقام پر ڈمپر کی ٹکر سے محمد عدنان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ڈمپر کو تھانہ خان پور پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ جاں بحق  نوجوان کے ورثاء  نے  خانپور ہسپتال میں پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر احتجاج کیا۔