اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمدورفت کے باعث منگل 6 مئی کو کشمیر چوک، کلب روڈ، راول ڈیم چوک پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔صبح 08:00 سے 10:00بجے اور دن 01:00 سے 03:00 بجے تک روٹ کے باعث کلب روڈ پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے لیے تعطل آئے گا۔ ریڈیو پاکستان سے سری نگر ہائی وے جانے والی ٹریفک کنونشن سنٹر، کشمیر چوک ، آبپارہ سے بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ سے ریڈ زون جانے والی ٹریفک سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو ،زیرو پوائنٹ سے آنے والی ٹریفک سرینا انڈر پاس لوپ سے کلب روڈ استعمال کرے۔