راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) شہری کو اغواءکرکے ٹارچر سیل میں تشدد کرنے اور 4لاکھ روپے تاوان لے کر چھوڑنے والے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث پولیس اہل کاروں ہیڈ کانسٹیبل رضوان اور کانسٹیبل مہران کے خلاف تھانہ پیرودھائی میں مقدمہ درج کیاگیا۔