پشاور ( وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی قائدین کی کال پر واپڈا کی نجکاری ۔مہنگائی۔بے روزگاری ۔شہداء کے بچوں کی بھرتی میں غیر معمولی تاخیر۔لم سم تنخواہ پر بھرتی شدہ اور کنٹریکٹ اہلکاروں کی عدم مستقلی اور پارٹ ٹائم اہلکاروں کی تنخواہوں میں عدم اضافہ کے خلاف صوبائی چیئرمیں حاجی محمد اقبال۔ سیکرٹری نورالامین حیدرزئی ، وائس چیئر مین یاسر کامران ، ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ ، سیکرٹری اطلاعات ونشریات گوہرعلی گوہر۔جائنٹ سیکرٹری طارق خان ، سیکرٹری فنانس اینڈ ویلفیئر ناصرخان ، ڈپٹی چیئر مین نصیر اللہ مہمند اور دیگر کی قیادت میں واپڈاکےسینکڑوں محنت کشوں نے اقبال لیبر کمپلیکس رنگ روڈ پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا مقررین نے حکومت پر زور دیاکہ واپڈا سمیت قومی مفاد عامہ کے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیکرمہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ کرکے ڈسکوز میں فوری طور پر دوران ڈیوٹی شہداءکے بچوں کو بھرتی کیا جائے۔ نیز لم سم اورکنٹریکٹ اہلکاروں کو ریگولر کر کے پارٹ اہلکاروں کی تنخواہوں میں دیگر ڈسکوز کی طرح اضافہ کیا جائے۔