راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصو صی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،4افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی 13 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار، 7 موٹر سائیکل اور تین موبائل فون اڑا لئے گئے۔تھانہ سنگجانی کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل ، تھانہ بنی گالا،انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کورال کے علاقے سے تین موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک حسو میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر کاشف رفاقت سے موٹرسائیکل چھین لے گئے ۔ دیگر وارداتوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے گن پوائنٹ پر 8 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں کے زیورات،نقدی اور قیمتی سامان اُڑلیا گیا۔