اسلام آباد( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے اور ضلعی انتطامیہ نے گزشتہ روز مارگلہ ٹاؤن فیز ٹو سے ملحقہ کچی آبادی کے خلاف آپریشن کیا۔ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف ، سٹی مجسٹریٹ ذیشان اور اسسٹنٹڈائریکٹر انفورسمنٹسی ڈی اے جہانزیب نے اپریشن کی نگرانی کی۔ بلڈوزر اور ہیوی مشینری کی مدد سے کئے گئے آپریشن میں سی ڈی اے اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے 57 کمرے، 23کچن ، 17واش روم ، 15باؤنڈ ری وال کو مسمار کیا گیا۔