راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)7سوکلو گرام چائنہ نمک برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کوحافظ عاقب حسیب فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایاکہ ہمراہ فوزیہ یو نس اسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ملزم رضوان خان کے گودام واقع ہزارہ کا لونی کو چیک کیا۔ اس دوران گودام سے ممنوعہ چائنہ نمک تقریباً 700 کلو بر آمد ہوا۔ چائنہ نمک فوڈ اتھارٹی ریگولیشنز کے مطابق ممنوعہ ہے۔