اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب پشاور روڈ پر اندوہناک ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122نے لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری اور حفاظتی اقدامات نہ اپنانے کے باعث پیش آیا۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی ۔جاں بحق افراد کی شناخت محمد فہیم اور محمد بشیر جبکہ زخمی کا نام بلال بتایا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار موٹرسائیکل کا پک اپ کے ساتھ تصادم ہوا ۔