راولپنڈی( خصوصی نمائندہ )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نےفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصو صی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں بھی کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہےکیوں کے صحت مند لوگ ہی صحت مند قوم کی بنیاد رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی کو سٹیٹ آف دی آرٹ جم بنواکر دیا جائیگا۔