اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت کے رہائشی سیلمان کی لاش مانسہرہ سے برآمد ہو گئی ۔خاتون نے تھانہ کھنہ کے علاقے میں اپنے شوہر کو ساتھوں سمیت قتل کر کے لاش کو مانسہرہ میں دفنانے کی کوشش کی۔ سیاحوں کی گاڑی سے لاش برآمدگی کے بعد پتہ چلا کہ مقتول کا نام سلیمان رفیق ولد رفیق اور گرفتار ملزمان کے نام لسیہ ولد سعید خان ٫علی الرحمان ولد عبداللہ اور خاتون ملزمہ ریحانہ مقتول کی اہلیہ ہیں ۔ مقتول اور مقتول کی اہلیہ کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ دیگر گرفتار دو ملزمان کا تعلق مہمند ایجنسی سے بتایا جاتا ہے ۔