اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) شہر اقتدار کے منشیات فروشوں سے روابط رکھنے کے الزام میں ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ ملک دلاور کو معطل کر دیا گیا۔ شوکاز نوٹس جاری کر کے انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا۔آئی جی علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی جواد طارق کو 7 دن میں محکمانہ انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی ایس پی ملک دلاور کی بری امام محلہ ڈھکی کے ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی ۔ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔