• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار شادیوں کی اجازت نہیں، بہتر ہے ایک ہی شادی کی جائے: فیصل قریشی


پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار، پروڈیوسر، میزبان و پوڈکاسٹر فیصل قریشی نے چار شادیوں کے موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک نجی یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

اداکار نے اس دوران اپنے کیریئر، آن ایئر پروجیکٹس اور مختلف موضوعات پر تفصیل سے بات کی۔

فیصل قریشی نے اپنے آن اسکرین ڈرامہ سیریل پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے طویل عرصے تک اپنی عمر سے بڑے کردار بھی ادا کیے ہیں، اب عمر سے چھوٹی اداکارہ کے ساتھ کام کر رہا ہوں تو تنقید کا سامنا ہے مگر یہ ڈرامے کی کہانی کا تقاضہ تھا۔

انہوں نے چار شادیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بہت وائرل موضوع ہے، اس پر سب اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں، چار شادیوں کی اجازت نہیں ہے، چار شادیوں کی حدود بتائی  گئی ہیں، آپ اس سے زیادہ نہیں کر سکتے ہیں کیوں کہ پھر آپ انصاف نہیں کر سکیں گے۔

اداکار نے بتایا کہ بہتر یہی ہے کہ آپ ایک ہی شادی کریں، اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت آدم کے لیے بھی اماں کو بنایا تھا، غزوہ احد کے موقع پر صورتحال ایسی ہو گئی تھی کہ مسلمان مردوں کو سہارا دینے کے لیے ایک سے زائد شادیوں کےلیے کہا گیا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ میں ان معاملات میں زیادہ نہیں پڑتا، آپ عالم دین سے پوچھیں گے تو وہ آپ کو صحیح معلومات دیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ اپنی ایک سے زائد اولاد، بچوں میں انصاف نہیں کر سکتے ہیں تو بیویوں میں کیسے انصاف کر پائیں گے؟

فیصل قریشی نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ ایک ہی شادی کریں، اگر مجبوری ہو تو دوسری کریں۔ بعدازاں اداکار نے کہا کہ اتنی بھی کوئی مجبوری نہیں ہوتی کہ آپ ایک سے زائد شادیاں کر لیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید