• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کروانے میں مدد کو تیار ہیں: برطانیہ

برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینالڈز—فائل فوٹو
برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینالڈز—فائل فوٹو

برطانیہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کروانے میں مدد کےلیے تیار ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینالڈز نے کہا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے دوست اور شراکت دار ہیں، دونوں ملکوں کی مدد کےلیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہوگا کہ ہم دونوں ممالک کی سپورٹ کےلیے تیار ہیں۔

برطانوی وزیرِ تجارت کا کہنا ہے کہ ہم یہاں ہیں اور علاقائی استحکام، ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کرنے کو تیار ہیں۔

اس سے قبل فرانس نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی سے بچنے اور شہریوں کے تحفظ کےلیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید