• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا خوف، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بزدل بھارت پر پاکستان کے خوف کا سایہ گہرا ہونے لگا جس کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دوسرے روز بھی جاری رہا۔

بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 301 پوائنٹس کم ہو کر 80 ہزار 445 پر ہے۔

بھارت کا ففٹی ففٹی انڈیکس 34 پوائنٹس کم ہو کر 24 ہزار 379 پر ہے۔

بھارتی روپے کی قدر ایک فیصد کمی سے 85.60 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 6 ہزار 482 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 526 پر بند ہوگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید