• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹڑی میں سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کی گاڑی پر فائرنگ، بیوی ہلاک، کمسن بیٹا، والد سمیت 3 زخمی

حیدرآباد(بیورورپورٹ)ہٹڑی تھانے کے حدود میں جمعہ کی شب مسلح افراد کی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کی کار پر فائرنگ،بیوی ہلاک،کمسن بیٹا، اسکے والد سمیت سوشل میڈیا ایکٹویسٹ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب واٹس اپ گروپس میں سرگرم سوشل میڈیا ایکٹویسٹ 28سالہ یونس راجڑ کار میں اپنی فیملی کے ہمراہ ہٹڑی تھانے کی حدود علی آباد میں واقع اپنے گھر کے قریب پہنچا تھا کہ پہلے سے تاک میں کھڑے موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اس کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے۔فائرنگ کے باعث یونس راجڑ کی بیوی فہمیدہ موقع پر ہلاک جبکہ اس کا کمسن بیٹا قادرحسین عرف مصری ،والدرحیم بخش ولد مصری خان اور یونس راجڑ زخمی ہوگئے۔فوری اطلاع پر ہٹڑی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ سمیت زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔زخمی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ یونس راجڑ کی فیملی پر فائرنگ کے واقعہ پر ایس ایچ او ہٹڑی فاروق راہ پوٹو نے کہا ہے کہ فائرنگ میں ایاز چانڈیو نامی شخص ملوث ہے۔پولیس نے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائی شروع کردی ہے۔فائرنگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔فائرنگ کے واقعہ میں خاتون ہلاک اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید