سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) کمشنر گوجرانوالہ محمد آصف نے سیالکوٹ کے دورہ کے دوران نالہ ایک میںنیکاپورہ کے مقام پر بند ٹوٹنے والی جگہ کا معائنہ کیا۔اس مو قع پر ڈی سی او آصف طفیل ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عمر شیراور رکن اسمبلی محمد اکرم بھی موجود تھے جنہوں نے بند ٹوٹ جانے کی وجہ سے لوگوں کو ہونے والی پریشانی پر اظہار افسوس کیا اور جلد لوگوں کی مشکلا ت کے ازالے کا حکم دیا ۔