کراچی (نیوز ڈیسک) ایرانی سخت گیر حلقوں میں جوہری ہتھیار بنانے کی آوازیں زور پکڑنے لگیں۔امریکا اور اسرائیل کیساتھ جنگ کے بعد جوہری پالیسی پر بحث تیز،سخت گیر سیاست دانوں کا جوہری ہتھیاروں پر پابندی ختم کرنیکا مطالبہ، شمالی کوریا کو مثال بنا کر جوہری ہتھیاروں کو دفاعی ضرورت قرار دیا جانے لگا۔ ماہرین کا کہنا ہے ایران نے تاحال جوہری بم بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران میں سخت گیر سیاست دانوں، تجزیہ کاروں اور ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانے کے حق میں آوازیں زور پکڑ رہی ہیں۔