لاہور (خبرنگار) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدراشفاق ورک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہیں اور بھارتی فضائی تنصیبات پر بھرپور اور کامیاب حملہ کر کے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فضائی برتری کا منہ بولتا ثبوت دیا ہے۔