گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)موٹرسائیکل کی قسط ادانہ کرنے پر خالو نے طیش میں آکر بیوی کے بھانجے کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا ،کھیالی کے علاقہ25 فٹ بازار کے رہائشی سیف احمد کا بیوی کے بھانجے 30سالہ ظہیرسے جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر سیف احمد نے ظہیر کو چھریوں کے وار کر کےزخمی کر دیا، جسےطبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا سیف احمد نے بیوی کے بھانجے کو گارنٹی پر شوروم سے قسطوں پر موٹر سائیکل لیکر دی تھی جو پچھلے ایک ماہ سے موٹر سائیکل کی قسط ادا نہیں کر رہا تھا۔