لاہور(خبرنگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تیسرا سالانہ تھیسپین آرٹ گالا ہوا، جس میں مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے منشیات کے خلاف آگاہی کے پیغامات تھیٹر پرفارمنسز کے ذریعے پیش کیے۔تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری، ریجنل کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری اور اداکار رشید محمود شریک ہوئے۔