برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص روٹی، سیرل اور میٹھی اشیا پر زندہ ہے اور اس نے کبھی پھل اور سبزیاں کھانے کی کوشش بھی نہیں کی۔
35 سالہ تھامس شیریڈان میں ایوائیڈنٹ ریسٹریکٹیو فوڈ ان ٹیک (ARFID) نامی بیماری میں مبتلا ہے، اس کا دعویٰ ہے کہ اگر وہ پھل، سبزیاں، انڈے اور گوشت کھانے کا سوچے بھی تو وہ بیمار ہوجاتا ہے۔
اسے خوش خوراک کہنا اس کے بارے میں غلط اندازے لگانے کے مترادف ہوگا، اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ انتہائی محتاط روی پر مبنی روزانہ کی ڈائٹ لیتا ہے جو کہ عمومی طور پر سفید ڈبل روٹی کی دو سلائس، تین پیالی سیرلز اور بہت ساری میٹھی ٹافی، چاکلیٹس اور دیگر میٹھی اشیا شامل ہیں۔
اس شخص نے پھل اور سبزیاں کبھی چکھی بھی نہیں ہیں۔ اس قسم کی خوراک کھانے کی وجہ سے اسے پروٹین اور وٹامنز سپلیمنٹس لینا پڑتی ہے لیکن صرف وہ جن کا ذائقہ اس کے لیے قابل ہضم ہو۔
اس بیروزگار شخص کا مزید کہنا تھا کہ اس نے اپنی خوراک میں تنوع لانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ چند برس قبل اس میں (ARFID) نامی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔
یہ بیماری متاثرہ افراد کو کئی اشیائے خوراک کھانے سے روکتی ہے۔ علاج کی متعدد کوششوں کے باوجود، اس کی روزمرہ کی خوراک ناقابل یقین حد تک محدود ہے۔