کراچی (اسٹاف رپورٹر) برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دے گا ۔ ون ڈے اسکواڈ میں شامل جوز بٹلر،جیکب بیتھل، ول جیکس آئی پی ایل میں واپس جاسکتے ہیں ۔ادھر کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں شمولیت کے حوالے سے انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی۔