• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی ریاست کا قیام، غزہ میں انسانی بحران کا خاتمہ خطے کی خوشحالی سے جڑا ہے: خلیج تعاون کونسل

امریکی صدر ٹرمپ کا خلیج تعاون کونسل کے  ریاض میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں کے ہمراہ فوٹو—بشکریہ سوشل میڈیا
امریکی صدر ٹرمپ کا خلیج تعاون کونسل کے  ریاض میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں کے ہمراہ فوٹو—بشکریہ سوشل میڈیا

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البداوی نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام اور غزہ میں انسانی بحران کا خاتمہ خطے کی خوش حالی سے جڑا ہے۔

جاسم البداوی نے ریاض میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں بیان میں کہا کہ سب سے اہم مسئلہ غزہ کا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم تنازع ختم کرنے اور انسانی خدمات کی بحالی کے لیے مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں۔ 

دریں اثناء خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں خطے کا امن ممکن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید