• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد پور شرقیہ: گہرے کنویں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر احمد پور شرقیہ میں گھر کے باہر گہرے کنویں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گٹر کی کمزور چھت پر کھڑا 30 سال کا بیٹا سیوریج کے کنویں میں گر گیا تھا۔

بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی، باپ محمد قاسم اور بیٹا محمد آصف کنویں میں دھنس کر دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید