• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ان ایکشن، عاقب جاوید سے ٹیم سلیکشن پر گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بدھ سے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے البتہ ہیڈ کوچ با ضابطہ ذمے داریاں 26مئی سے سنبھالیں گے۔مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کو ایک شاندار موقع قرار دیا۔ہیسن نے لاہور میں قومی کرکٹ اکیڈمی اور پی سی بی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ،ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید سے ملاقات اور سلیکشن پالیسی پر بات چیت کی۔عاقب قومی سلیکٹر بھی ہیں۔ دونوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث بنگلہ دیش سیریز کے لئے کیمپ نہیں لگایا جائے گا اور سیریز میں کچھ نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید