• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینا ممالک میں زیادہ وکٹیں، بمراہ نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا ہ نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہیڈنگلے لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے5وکٹیں حاصل کیں ۔ ٹیسٹ کھیلنے والے چار بڑے ملکوں جنوبی افریقا، انگلینڈ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی ایشیا ئی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ انہوں نے 150وکٹیں مکمل کرکے پاکستانی وسیم اکرم کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وسیم اکرم نے146وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس فہرست میں انیل کمبلے 141وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ایشانت شرما نے 130 اور محمد شامی نے 123وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جسپریت بمراہ نے جنوبی افریقا میں 38، انگلینڈ میں 39، نیوزی لینڈ میں 6 اور آسٹریلیا میں سب سے زیادہ 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔