کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہورہا ہے۔ کھلاڑیوں نے اتوار کو رپورٹ کردی۔وسرے مرحلے میں 15 کھلاڑی محمد نواز،عامر جمال، علی رضا، فخر زمان، حیدر علی، حسین طلعت ،خواجہ نافع، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد فائق، مبصر خان، محمد عرفان خان، سعود شکیل، شاہد عزیز اور یاسر خان شریک ہوں گے۔ تیسرا مرحلہ 30 جون کو شروع ہو گا ۔