• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنز والی بال: پاکستان اور قطر کا سیمی فائنل آج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال ٹیم پیر کو ایشین والی بال نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں قطر کا مقابلہ کرے گی، دوسرے سیمی فائنل میں میزبان بحرین اور جنوبی کوریا آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا ، بحرین نے چائینز تائپے، قطر نے ویت نام اور جنوبی کوریا نے آسٹریلیا کو کوارٹر فائنلز میں ناکامی سے دوچار کیا۔